ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موسم کا حال: شمالی ہندوستان میں گرمی میں اضافہ،مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں بارش کا امکان

موسم کا حال: شمالی ہندوستان میں گرمی میں اضافہ،مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں بارش کا امکان

Sun, 09 Apr 2023 11:45:17    S.O. News Service

نئی دہلی،9/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی)  شمالی ہندوستان سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت محسوس کی جانے لگی ہے۔ جنوب کی کئی ریاستوں میں جہاں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سیلسیس درج کیا جا رہا ہے، وہیں، شمالی ہندوستان میں بھی پارہ 36 ڈگری سیلسیس تک پہنچ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور کیرالہ جیسی ریاستوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارش درج کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ دو دنوں کے دوران مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حراست میں 2 سے 4 ڈگری سیلسیس کا اضافہ درج کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج نئی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری درج کیا جا سکتا ہے۔ وہیں، دہلی میں مطلع صاف رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ میں بھی مطلع صاف رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اکائی میٹ کے مطابق جنوبی راجستھان کے وسطی علاقوں پر ایک گردابی ہواؤں کا علاقہ موجود ہے۔ یہ گرت مدھیہ پردیش کے وسطی حصوں سے ودربھ، مراٹھ واڑہ اور اندورنی کرناٹک سے جنوبی تمل ناڈو تک پھیلا ہوا ہے۔

اسکائی میٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوارن ودربھ، مراٹھ واڑہ اور شمال مغربی تلنگانہ کے ارد گرد کے حصوں میں ہلکی سے درمیانے درجہ کی بارش کا امکان ہے۔ ایک یا دو مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اروناچل پردیش اور مشرقی آسام کے چھ حصوں میں ہلی بارش ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی اور مغربی ہندوستان کے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ درج کیا جا سکتا ہے۔


Share: